پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاافتتاح کل ہوگا

اتوار 10 جنوری 2016 12:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاافتتاح کل ( پیر ) کو ہوگا ۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ لاہور اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ رائٹ انٹائٹل سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کا کہنا ہے کہ 11 جنوری سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز کردیا جائیگا، اسٹاک مارکیٹوں کے ادغام سے مارکیٹ مستحکم ہوگی اور ٹریڈنگ کا حجم بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :