شوبز سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی ہے ‘واپسی کا کوئی ارادہ نہیں‘ مسرت شاہین

اتوار 10 جنوری 2016 12:35

شوبز سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی ہے ‘واپسی کا کوئی ارادہ نہیں‘ مسرت شاہین

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) پشتو فلموں کی نامور اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ شوبز سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے و اپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کا سنہری دور اب کبھی واپس نہیں آسکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیر معیاری فلموں کے باعث بے شمار سینئر فنکار دل برداشتہ ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں وہ ہماری تہذیب اور ثقافت کے خلا ف ہیں جو قومیں اپنی ثقافت کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں مسرت شاہین نے کہاکہ سیاسی جماعت بنانے کامقصد عوام کے جائز مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہے جس میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :