حکومت کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کا فیصلہ
جسٹس (ر) افتخار چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت نے مرسیڈیز بلٹ پروف گاڑی استعمال کیلئے دی
اتوار 10 جنوری 2016 13:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء ) حکومت نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اورپاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو دی گئی مرسیڈیز بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں وزارت قانون وانصاف جلد کیبنٹ ڈویڑن کو تحریری طور پرآگاہ کرے گی۔معلوم ہواہے کہ چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت نے مرسیڈیز بلٹ پروف گاڑی استعمال کیلئے دی تھی جو اب تک انکے استعمال میں ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ گاڑی 89 دنوں کیلئے جسٹس (ر) افتخار چوہدری کو دینے کی منظوری اس وقت کے سیکرٹری قانون اوروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفراﷲ خان نے دی تھی۔(جاری ہے)
تاہم اب وزارت قانون میں اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ چونکہ ریٹارٹرمنٹ کی مدت دوسال مکمل ہونے کے بعد جسٹس (ر) افتخار نے باضابطہ سیاست شروع کردی ہے اور وہ 25 دسمبر 2015 سے ایک سیاسی جماعت پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کے طور پر سیاست کررہے ہیں اور اگر حکومت کسی بھی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو مرسڈیز بلٹ پروف گاڑی دینے کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تو پھر دیگر جماعتوں کے سربراہوں کوبھی سرکاری گاڑیاں دینی پڑیں گی اور اگر اس روایت پر عمل کیا جائے توحکومت کو266 سے زائد سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں اور حکومت کو 266 مرسڈیز گاڑیاں دینی پڑیں گی لہذا اس رویت کوختم کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں وزارت قانون سے باضابطہ طور پر کیبنٹ ڈویڑن اور وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا جائے گا اور گاڑی واپس لینے کی منظوری ملنے کے بعد جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری سے سرکاری گاڑی واپس لے لی جائے گی۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعداسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک حکم جاری کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی حکومت کی طرف سے دی جائے جس پر حکومت نے عملدرآمدکیا۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے سے 11 دسمبر 2013کو ریٹائرڈ ہوئے تھے۔(ط س)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.