سیف گیمز کی تیاری کیلئے 9مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں جاری

کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، امید ہے کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، ڈاکٹر اختر نواز گنجیر

اتوار 10 جنوری 2016 14:19

سیف گیمز کی تیاری کیلئے 9مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کیلئے 9 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آبادمیں جاری ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اﷲ نے بتایا کہ ان تربیتی کیمپس میں اتھلیٹکس ، ووشو،تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لیفٹنگ، ہینڈ بال، بیڈمنٹن، والی بال اور سوئمنگ شامل ہیں جبکہ کبڈی کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری ہے، ان تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو مختلف کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی ان کیمپس میں بھر پور محنت کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کی خصوصی ہدایت پر ان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سیف گیمز6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :