15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی،16 ٹیمیں حصہ لیں گی

اتوار 10 جنوری 2016 14:26

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی،16 ٹیمیں حصہ لیں ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی ،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں، منیجر ز میٹنگ 27 جنوری کو حمیدی ہال میں ہوگی،چمپئن شپ 31 جنوری تک جاری رہے گی،چمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔