جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں

اتوار 10 جنوری 2016 14:28

جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں

جوہانسبرگ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) 33 سال کی عمر میں کھلاڑی کا کیریئر شروع ہونا اگرچہ ایک منفی نکتہ ضرور ہے لیکن اوپنر سٹیفن کک کو کئی سینئرز کی سفارش اور اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیسٹ ٹیم کیلئے مسلسل نظر انداز کرنا بحث کا موضوع بن گیا اور جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار پر انگلیاں اٹھائی جانے لگی ہیں ۔

(جاری ہے)

اوسط درجے کی کارکردگی کے مالک سٹیان فان زل کو سلیکٹر کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف باقی دو ٹیسٹ میچز کیلئے برقرار رکھا گیا ہے جب کہ گزشتہ سیزن کے ٹاپ سکورر اور پچھلے ہفتے ناقابل شکست 168 رنز بنا کر لائنز کو فتح دلانے والے سٹیفن کک پھر نظر انداز کر دیئے گئے جس پر تنقید شروع ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :