اقتصادی راہداری پر اعتراضات ختم کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس ، جہانزیب جمالدینی کے نقشے پر احسن اقبال کا اعتراض

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 14:34

اقتصادی راہداری پر اعتراضات ختم کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس ، جہانزیب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری پر مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے ۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سی پیک نقشہ پیش کیا تو احسن اقبال نے اعتراض کرتے ہوئے نقشے کو غیر سرکاری قراردے دیا ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے زیر اہتمام اقتصادی راہداری منصوبہ پر آل پارٹیز کانفرنس سردار اختر مینگل کانفرنس کی صدارت میں جاری ہے ۔

کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی ، احسن اقبال ، اے این پی کے میاں افتخار حسین ، وزیر ریلوے سعد رفیق بھی شریک ہیں۔کانفرنس میں راجہ ظفر الحق ، آفتاب شیر پائو ، افراسیاب خٹک اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، لیاقت بلوچ ، پی پی کے فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنما شریک ہیں ، کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 7.1 ارب ڈالر بلوچستان میں خرچ کیے جا رہے ہیں ، یہ رقم کل رقم کا 21 فیصد بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچ رہنما جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 85 فیصد کو پینے کا پانی ، ساٹھ فیصد کو بجلی اور اسی فیصد کو گیس میسر نہیں ، 63 فیصد بلوچی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ گوادر منصوبے کو دیکھا جائے توکچھ علاقوں میں ترقی ہوتی نظر آتی ہے ۔ یہاں پر خواجہ سعد رفیق نے بھی لقمہ دیا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :