بلاول بھٹو کی لاہور میں 50جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں شرکت

کارکنان ’’وزیر اعظم بلاول ‘‘اور جیوے جیوے بھٹو جیوے کے نعرے بھی لگاتے رہے ‘پارٹی کارکنان بلاول بھٹو سے ہاتھ بھی ملاتے رہے

اتوار 10 جنوری 2016 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی لاہور میں 50جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں شرکت ‘ آصفہ اور بختاور بھٹو سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے مر کزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک جبکہ کارکنان ’’وزیر اعظم بلاول ‘‘اور جیوے جیوے بھٹو جیوے کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روزلاہور میں امیر بیگم ویلفیئر ٹر سٹ کے زیر اہتمام اجتماعی جوڑوں کی شادیوں کی تقر یب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ‘آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کے علاوہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ‘مر کزی سیکرٹر ی جنرل سردار لطیف خان کھوسہ ‘سینیٹر اعتزاز احسن ‘ندیم افضل چن ‘راجہ ریاض احمد ‘شوکت بسراء ‘ثمینہ خالد کھر گی سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اورشادی کے بند ھن میں بندھنے والے50جوڑے بھی موجود تھے جبکہ بلاول بھٹوجب شادیوں کی تقر یب میں شر کت کیلئے ہال میں آئے تو اس موقعہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں سمیت دیگر افراد نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا اور ’’وزیر اعظم بلاول ‘‘اور جیوے جیوے بھٹو جیوے کے نعرے بھی لگاتے اور ان سے ہاتھ ملاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :