2015ء میں سوشل میڈیا پر ”تھینک یو“ راحیل شریف کا نعرہ سال بھر گردش کرتا رہا

اتوار 10 جنوری 2016 15:27

2015ء میں سوشل میڈیا پر ”تھینک یو“ راحیل شریف کا نعرہ سال بھر گردش کرتا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) 2015ء میں سوشل میڈیا پر ”تھینک یو“ راحیل شریف کا نعرہ سال بھر گردش کرتا رہا۔ اس نعرے کو کروڑوں افراد کی جانب سے لائیکس اور پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال 2015ء میں اور اب 2016ء کے آغاز پر بھی سوشل میڈیا پر تھینک یو راحیل شریف کا نعرہ گردش کر رہا ہے اور اس کو بہت زیادہ پذیرائی دی جا رہی ہے، پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور کراچی میں ٹارگٹڈ کلنگ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں فورسز نے اہم کردار کیا جس سے عوام میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا جبکہ عالمی سطح پر بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات اور صلاحیتوں کو اعتراف کیا گیا اور خوب شہرت ملی ،2015اور2016 میں سوشل میں میڈیا پر جنرل راحیل شریف کی تصاویر کو لائیک اور ”تھیک یو“ کے لاکھوں کمنٹس دیکھنے کو ملے