پاکستان 34 مسلم ممالک اتحاد کی مضبوطی میں کردار ادا کرے، جماعت اہل حدیث

پاکستان میں کسی بھی صورت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حافظ عبد الوحید

اتوار 10 جنوری 2016 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں دی جانے والی سزاؤں کو بنیاد بنا کر پاکستان میں کسی بھی صورت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان 34مسلم ممالک اتحاد کی مضبوطی میں کردارادا کرے۔سعودی سفارتخانہ پرحملہ کھلی دہشتگردی ہے ۔ملک میں فرقہ پرست عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں۔

،موجودہ دور میں سیاسی، معاشی و معاشرتی نظاموں کے لیے مغرب کی بجائے سیرت نبویﷺ سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ماضی کے ادوار میں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کی مذموم سازشیں کی گئیں آج بھی قتل و غارت گری کے وہی سلسلے قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

بیرونی قوتیں مسلمان ملکوں میں دراڑیں ڈال کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی ﷺسے رہنمائی حاصل کرنا اور پوری دنیا کے سامنے دین اسلام کی سچائی واضح کرنا ہو گی۔ اس سے کشمیر و فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی داد رسی ہوسکے گی

متعلقہ عنوان :