قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی

کیویزسے تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی

اتوار 10 جنوری 2016 15:54

قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم اتوار کی صبح کراچی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم دورہ کے دوران کیویزسے تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کی صبح کراچی سے براستہ دبئی قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی زیرقیادت نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کراچی کے ایئرپورٹ سے علی الصبح دبئی کے لئے روانہ ہوئے، سڈنی میں مختصر قیام کے بعد شاہین نیوزی لینڈ پہنچیں گے۔

شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، محمد عامر، صہیب مقصود، سرفراز احمد، عمر اکمل، عمر گل، وہاب ریاض، محمد رضوان اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکسان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو ہوگا جب کہ ون ڈے اسپیشلسٹ اظہر علی، اسد شفیق، محمدعرفان، راحت علی اور ظفر گوہر 16 جنوری تاریخ کو نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔

دورے کا آغاز 20،بیس اوورز کی سیریز سے ہوگا۔ مارچ میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے یہ قومی کرکٹ ٹیم کی آخری بین الاقوامی سیریز ہے۔جس میں میگاایونٹ کیلئے فتح گر کمبی نیشن تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی۔پی سی بی حکام کے مطابق قومی ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کرے گی، جبکہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ15جنوری کوآکلینڈ میں، دوسرا 17 جنوری کوہیملٹن میں اورتیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی 20 جنوری کوویلنگٹن میں کھیلاجائے گا۔ جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی وطن واپس آجائیں گے اور ون ڈے کپتان اظہرعلی 50 اوورز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کونیوزی لینڈ میں پہنچیں گے۔ ایک روزہ میچز 25،28 اور31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :