لاہور میں اتوار اور ماڈل بازاروں میں عوام کو تمام اشیائے خوردونوش ایک ہی جگہ پر سستے داموں فراہم کرنا بہترین اقدام ہے،شہریوں کا ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جنوری۔2016ء سروے“ میں اظہار خیال

اتوار اور ماڈل بازاروں میں پھول گوبھی،پیاز ،ٹماٹر ،پالک ،گاجر کے نرخوں میں کمی جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں استحکام رہا

اتوار 10 جنوری 2016 15:54

لاہور ۔10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اتوار بازاروں اور ماڈل بازاروں میں عوام کو تمام اشیاء خوردونوش ایک ہی جگہ پر سستے داموں فراہم کرنا بہترین عملی اقدام ہے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء سروے کے مطابق اتوار بازار میں موجود مختلف صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازاروں میں عوام کو سستے پھل اور سبزیوں کی وافر مقدار میں ایک ہی چھت کے نیچے فراہمی حکومت پنجاب کا ایک اہم عملی اقدام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مصالحہ جات‘سبزیاں ‘پھلوں‘گوشت سمیت دیگر اشیاء کے ریٹ، ویٹ اورمعیارکو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو ۔

(جاری ہے)

صارفین نے اس موقع پر سیکورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اتوار بازاروں میں مختلف سٹالز کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اتواراور ماڈل بازاروں میں حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاناچاہیئے۔

اتوار اور ماڈل بازاروں میں مختلف پھل جن میں سیب کالا کلو پہاڑی110 روپے‘ سیب کالا کلو میدانی60 روپے‘ کینو70 روپے، انار قندھاری 160 روپے‘خربوزہ 50 روپے ‘انگورٹافی150روپے ‘پپیتا120 روپے‘امردو50 روپے فی کلو جبکہ کیلا فی درجن45روپے ، مسمی فی درجن 100روپے‘ مالٹا فی درجن50 روپے‘گریپ فروٹ240 روپے فروخت ہوئے۔سبزیوں میںآ لو نیا15 روپے‘پیاز 40 روپے‘ٹماٹر 32روپے‘لہسن دیسی220 روپے‘ادرک130روپے‘پالک17 روپے‘بینگن25 روپے‘مکئی کی سٹے8 روپے‘بند گوبھی10 روپے‘ساگ20 روپے‘پھول گوبھی6 روپے‘شلجم 10 روپے‘ٹینڈیاں فارمی34روپے‘کریلے 54 روپے‘گھیا کدو16روپے‘شملہ مرچ48روپے‘مولی 13روپے‘اروی45روپے‘مونگرے 35 روپے‘کھیرا 40 روپے‘ اور گاجر14 روپے میں فروخت ہوئے۔

اناجوں اور دالوں میں میں گندم 33 روپے، چاول باسمتی (سپر کرنل)70 روپے ، چینی 57 روپے ، گڑ65 روپے ،سفید چنا 100روپے، سیاہ چنے 100 روپے ، دال چنا 104روپے ، مونگ ثابت120 روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی135 روپے، ماش ثابت 215 روپے‘ دال ماش دھلی ہوئی 250 روپے اور بیسن 108 روپے کلو تک فروخت ہوئے۔ علاوہ ازیں سستے اتوار بازاروں میں انڈے فی درجن96 روپے اور زندہ برائلر137روپے اور گوشت 195 روپے کلوتک فروخت ہوئے۔اتوار اور ماڈل بازاروں میں پھول گوبھی،پیاز ،ٹماٹر ،پالک ،گاجر کے نرخوں میں کمی جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ عنوان :