’’وویمن آن وہیلز‘‘ سیمینار میں غیرملکی سفراء کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات لائق تحسین ہیں‘ سفیرڈنمارک ہیلی نیلسن

اتوار 10 جنوری 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء ) سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر وزیراعلیٰ ہاؤس کے زیراہتمام’’وویمن آن وہیلز‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکی سفیروں نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے اقدامات کو سراہا۔آسٹریاکی سفیر ڈاکٹر برگیٹا بلاحہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے قابل قدر اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈر نے کہاکہ وویمن آن وہیلز کا سیمینار اور ریلی تاریخی موقع ہے جسے دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر آیا ہوں۔ اس انقلابی اقدام کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈنمارک کی سفیر ہیلی نیلسن نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے اپنے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سراہا۔

متعلقہ عنوان :