چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا،محمد اشرف دیونہ

اتوار 10 جنوری 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔اس قومی منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے قوم کی خدمت نہیں کر رہے۔ قومی اہمیت کے اس منصوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان سے غریب، جہالت اور بیروزگاری کے اندھیرے دور ہوں گے۔ پاکستان ترقی کرے گا، ملک کے تمام ادارے مضبوط ہوں گے اور اپنی آنے والی نسلو ں کو چمکتا، دمکتا اور خوشحال پاکستان دیں گے. وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو تاریخی قدم اٹھایا ہے دوسرے صوبوں کو بھی ایسے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ان صوبوں کے خصوصی افراد بھی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف غریب اور مستحق افراد کے لئے کئی فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے معذور افراد کی بحالی کے لئے خدمت کارڈ کا اجراء کرکے دوسرے صوبوں سے سبقت لے لی ہے۔حکومت پنجاب کے اس انقلابی پروگرام سے صوبے کے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ اب تک 8 لاکھ گھرانوں میں 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جن کی وصولی 99.9 فیصد ہے۔ یہ ایسے پروگرام ہیں جو اس عزم، قوت، جذبے اور سوچ کی عکاسی کرتے ہیں کہ اگر ہم کچھ کرنا چاہیں تو پہاڑ جیسی رکاوٹیں بھی منزل کے حصول میں حائل نہیں ہو سکتیں۔ مسلسل محنت اور جدوجہد سے اپنے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :