لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز 470کی منسوخی پر عمرہ زائر ین کا شدید احتجاج

ہنگامہ آرائی اور عملے سے ہاتھا پائی جبکہ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مداخلت کر کے مسافروں کو لاؤنج سے باہر نکال دیا

اتوار 10 جنوری 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) صوبائی درالحکومت کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے جدہ جانیوالی پرواز470کی منسوخی پر عمرہ زائر ین کا شدید احتجاج ‘ہنگامہ آرائی اور عملے سے ہاتھا پائی جبکہ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مداخلت کر کے مسافروں کو لاؤنج سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز پرواز کے انجن میں اچانک خرابی کی وجہ سے لاہور سے جدہ جانیوالی ایک پرواز 470منسوخ کر دی گئی جس پر سوار ہونے کیلئے وہاں موجود مسافروں نے ایئر بلیو کی انتظامیہ کے دفتر کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاجی ‘ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی جسکے بعد وہاں معاملات خراب ہونے پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مداخلت کر کے مسافروں کو وہاں سے پیچھے ہٹادیا اور پرواز کی انتظامیہ نے مسئلہ حل کر نے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

متعلقہ عنوان :