چوہدری محمدسرور نے اقتصادی رہداری منصوبے پر حکومت سے ایک اور آل پارٹیز کا نفر نس بلانے کا مطالبہ کردیا

حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھر می مذکورہ منصوبے پر خود کش حملہ ثابت ہوسکتی ہے ‘(ن) لیگ کو ملک میں ’’بادشاہت ‘‘کی بجائے جمہو ری انداز سیاست اختیار کر نا ہو گا ور نہ تاریخ اور قوم انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ‘پنجاب میں رواں سال کے دوران پو لیوکے2کیس مزید سامنے آنا لمحہ فکر یہ ہے حکمران بتائے انکی حکومت اور گورننس کہاں ہے ؟‘ سلونی بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو اورکنونشن سے خطاب

اتوار 10 جنوری 2016 17:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے پر صوبوں کے تحفظات دور کر نے کیلئے وفاقی حکومت سے فوری ایک اور آل پارٹیز کا نفر نس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھر می مذکورہ منصوبے پر خود کش حملہ ثابت ہوسکتی ہے ‘(ن) لیگ کو ملک میں ’’بادشاہت ‘‘کی بجائے جمہو ری انداز سیاست اختیار کر نا ہو گا ور نہ تاریخ اور قوم انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ‘پنجاب میں رواں سال کے دوران پو لیوکے2کیس مزید سامنے آنا لمحہ فکر یہ ہے حکمران بتائے انکی حکومت اور گورننس کہاں ہے ؟۔

وہ اتوار کے روز اپنی رہا ئش گاہ پر شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو اور ڈیفنس میں پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری کا منصوبہ متنازعہ بنانے کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں جو پنجاب کے علاوہ کسی صوبے کو صوبہ ہی نہیں سمجھتے جسکی وجہ سے باقی صوبے احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بارے میں صوبوں کے تحفظا ت دورکر نا کسی اور کی نہیں وزیر اعظم کی اپنی ذمہ داری ہے مگر انکو غیر ملکی دوروں سے ہی فر صت نہیں ان حالات میں مسائل میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہو گا اور حکمران خود اپنے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو صوبوں اور وفاق میں اتحاد کی بجائے تفر یق ہی پیدا ہوتی ہے اور آج کل بھی حکمرانوں کی پا لیسوں کا نتیجہ یہی نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی ناکام اور نااہل پالیسوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ’‘بے روز گاری اور کر پشن جیسے مسائل میں بھی دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور عوام ان نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتے ہیں اور تحر یک انصاف ہی اس ملک میں عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیگی اور ترقی وخوشخالی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :