پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ نرخ عوام کیساتھ کھلا ظلم ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا اورانہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے

صدرپاکستان جمہوری اتحاد محمد جمیل ملک کا بیان

اتوار 10 جنوری 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ نرخ عوام کیساتھ کھلا ظلم ہے ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا اورانہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،آج یہاں ایک بیا ن میں انہوں نے کہاحکمران طبقے کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ،لوگوں پر مہنگائی کے بم گرا کرانہیں زندہ درگور کیاجارہا ہے،مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت اشتہاری مہم کے ذریعے ملک پر راج کررہی ہے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی اشتہاری مہم پر ضائع کی جارہی ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل کے موجودہ نرخوں کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی فی لٹر قیمت60روپے ہونی چاہیئے مگر ڈالروں کے پچاری حکمران عام آدمی کو معاشی مشکلات میں الجھائے رکھنے کے خواہاں ہیں تاکہ انہیں حکومت کیخلاف احتجاج کی فرصت ہی میسر نہ ہو، انہوں نے کہا حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیاں قوم کیلئے وبال جان بن چکی ہیں اورلوگوں کی معاشی حالت جس قدر آج خراب ہے پہلے کبھی نہ تھی،ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے اور غریب طبقات خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :