نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ، ویسٹ انڈیز سر فہرست

اتوار 10 جنوری 2016 18:31

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ  جاری ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ، ویسٹ انڈیز سر ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔ نیوزی لینڈ سے شکست کا خمیازہ سری لنکا کو دوسرے سے تیسرے نمبر پر آنے کی شکل میں اٹھانا پڑا ۔

رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ 5ویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، پاکستان 7ویں ، بھارت 8ویں ، افغانستان 9ویں جبکہ بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے ۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا پایا ، بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرن فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے ، انگلینڈ کے ایلکس ہییلز تیسرے، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسیس چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم 5ویں نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان کی جانب سے صرف شاہد آفریدی ٹاپ ٹین گیند بازوں میں جگہ بنا پائے ہیں تاہم ان کا نمبر بھی چھٹا ہے ۔ بولرز میں غلط بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار سنیل نارائن بدستور پہلے نمبر ہیں ، سیمیول بدری دوسرے ، سنانائیکے تیسرے ، ملنگا چوتھے اور ایشون 5ویں نمبر ہیں ۔ ریننگ کے مطابق بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بہترین آل راؤنڈر ہیں، بوم بوم آفریدی کا دوسرا ، شین واٹسن کا تیسرا جب کہ حفیظ کا چوتھا نمبر ہے ۔

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ  جاری ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ، ویسٹ انڈیز سر ..