داعش میں شامل اماراتی کو سزائے موت،متعدد ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزاوٴں کا سامنا

اتوار 10 جنوری 2016 18:50

داعش میں شامل اماراتی کو سزائے موت،متعدد ملزمان کو قید اور جرمانے کی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) سعودی عرب کی سیکیورٹی سے متعلق مقدمات نمٹانے والی عدالت نے شدت پسند تنظیم ”داعش“ میں شامل ہونے کی پاداش میں ایک جنگجو کو سزائے موت اور اس کے2 ساتھیوں کو سات سات سال قید کی سزاوٴں کا حکم دیدیا، عدالت نے داعش میں شمولیت کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو تین سال قید کی بھی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے محمد العونی نامی شہری کو داعش کی حمایت کی پاداش میں تین سال قید اور 50 ہزار درہم جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ایک ایشیائی باشندے منار جودی عباس کو اپنے ملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں پانچ سال قید کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے المنارہ نامی ایک شدت پسند تنظیم کے قیام کی پاداش میں 39 اماراتیوں سمیت 41 ملزمان کا فیصلہ چھ مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :