وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نوازفیملی سمیت 5منٹ لاہور اےئر پورٹ کی لفٹ میں پھنسے رہے ، لفٹ استعمال کرتے اچانک لفٹ بند گئی ‘ انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ‘سول ایوی ایشن نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ‘ذرائع

اتوار 10 جنوری 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کے صاحبزادے حسن نوازفیملی سمیت 5منٹ لاہور اےئر پورٹ کی لفٹ میں پھنسے رہے جبکہ سول ایوی ایشن نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعظم نوازشر یف کے صاحبزادے حسن نواز فیملی سمیت لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئر پورٹ پر آئے جہاں لفٹ استعمال کرتے ہوئے اچانک لفٹ بند گئی جسکی وجہ سے وہ تقر یبا5منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے اور انتظامیہ میں اسی دوران کھلبلی مچ گئی اور آخر کار کئی منٹ کی کوششوں کے بعد لفٹ دوبارہ چل پڑی جس پر حسن نوازشریف نے انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور سول ایوی ایشن نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :