(ن) لیگ کا آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا غیر اعلانیہ آغاز کر نے کا فیصلہ،پنجاب کے تمام اضلاع کے عہدیداروں سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ووٹوں کی تعداد بارے ریکارڈ طلب کر لیا‘ذرائع

اتوار 10 جنوری 2016 20:37

(ن) لیگ کا آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا غیر اعلانیہ آغاز کر نے کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا غیر اعلانیہ آغاز کر نیکا فیصلہ ‘پنجاب کے تمام اضلاع کے عہدیداروں سے بلدیاتی انتخابات کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے اندر آنیوالے نتائج اور ووٹوں کی تعداد کے حوالے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق تمام ضلعی عہدیدار(ن) لیگ کے کا میاب امیدواروں کے علاوہ ہارنے اور جیتنے والے امیدواروں کے ووٹوں میں فرق کے حوالے سے بھی ریکارڈ جمع کر رہے ہیں جو پارٹی کے مر کزی سیکرٹر یٹ کو دیا جا ئیگا جبکہ (ن) لیگ کی قیادت ان نتائج کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر یگی اور آئندہ انتخابات کیلئے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے والے امیداروں کی ابتدائی فہر ست بھی تیار کی جائیگی جسکے روشنی میں آئندہ کے پارٹی معاملات چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :