ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی کی تقریب ، 2009ء ایونٹ کے فاتح کپتان یونس خان نظر انداز
اتوار 10 جنوری 2016 21:09
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹونٹی 2009 کی فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان کو ورلڈ ٹی20 کی ٹرافی کے دورہ پاکستان میں نظر انداز کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
یونس خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2009 میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میں کامیابی حا صل کر کے تاریخ رقم کی ہے لیکن بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 کی ٹرافی پاکستان کے دورے پر ہے اور (کل)پیر کو آرمی پبلک اسکول پشاور جائے گی جہاں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی موجود ہوں گے،لیکن پاکستان کو ٹی20ورلڈ کپ جتوانے والے یونس خان نظر انداز ہیں۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی واحد کامیاب ٹیم کے کپتان یونس خان کو پی سی بی کی جانب سے نظر انداز کیئیجانے پرکرکٹ کے حلقوں میں حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اگر پی سی بی کا یہ کہنا مان بھی لیا جائے کہ یونس خان ون ڈے کپ میں مصروف ہیں تو حقیقت کچھ اس طرح ہے کہ یونس خان کی ٹیم کا 12 جنوری کو میچ اسلام آباد میں ہے اور جس روز ٹرافی کی تقریب ہے وہ ون ڈے ٹورنامنٹ کا ریسٹ ڈے ہے۔ اگر پی سی بی عزت افزائی کرنا چاہتا تو سابق کپتان یونس خان کو اسلام آباد سے پشاور لانا کوئی ناممکن کام نہیں تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.