سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، سعودی ایران کشیدگی میں اسلامی ممالک کو کردار اداکرنا چاہیے ، کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی وسائل استعمال کیے جائیں، وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی و زیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن السعود سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 10 جنوری 2016 21:26

سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، سعودی ایران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، سعودی ایران کشیدگی میں اسلامی ممالک کو کردار اداکرنا چاہیے ، کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی وسائل استعمال کیے جائیں۔ اتوار کو وزیر اعظم نواز شریف سے سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن السعود نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال خصوصاً مشرق وسطیٰ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ایران کشیدگی میں اسلامی ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی وسائل استعمال کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہواتو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔ قبل ازیں وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر سعودی وزیر دفاع نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔