بھارت میں نابالغ بچی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ،پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

اتوار 10 جنوری 2016 22:18

بھارت میں نابالغ بچی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ،پولیس نے 3 ملزمان کو ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں نابالغ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش میں سہارنپور کے قطب شیر علاقے میں ایک نابالغہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس کی اجتماعی عصمت دری کر نے اور اس کو قتل کرنے کے الزام میں پولس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ آر پی یادو نے بتایا کہ قطب شیر علاقے کے لیبر کالونی میں اپنے ماما کے یہاں آنے والی ایک نابالغہ لڑکی لاپتہ ہو گئی تھی، جس کی گمشدگی کی رپورٹ پانچ دسمبر کو قطب شیر تھانے میں پر درج کرائی گئی تھی۔جس کے بعد بچی کی برآمدگی کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :