پاکستانی کی عسکری اور سیاسی قیادت جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گی

اتوار 10 جنوری 2016 22:19

پاکستانی کی عسکری اور سیاسی قیادت جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) سعودی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے دورہ کے بعد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت جلدسعودی عرب کا دورہ کرے گی جس میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے دورہ کے بعد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گی ۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اپنے دورہ سعودی عرب کے دوان دہشت گردی کے خلاف 34ملکی اتحاد کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال دونوں ممالک کی افواج کی مشترکہ مشقیں پاکستان میں ہونگی جس میں سعودی افواج کے جوانوں کو تربیت دی جائے گی۔