ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو ختم کرنا ابتدائی قدم ہے اگر ایران نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں،یران نے دہشت گردی کی حمایت نہ چھوڑی تو اسے اتحادی اسلامی ممالک کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب

اتوار 10 جنوری 2016 22:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو ختم کرنا ابتدائی قدم ہے اگر ایران نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے دہشت گردی کی حمایت نہ چھوڑی تو اسے اتحادی اسلامی ممالک کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنا انہیں سمجھانے کے لیے پہلا قدم ہے اگر اب بھی ایران نے اپنی پالیسی کو تبدیل نہ کیا تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔