چینی حکام نے اجازت نہ لینے پر چیئرمین ماؤ کا سونے سے بنا مجسمہ گرا دیا

پیر 11 جنوری 2016 00:10

چینی حکام نے اجازت نہ لینے پر  چیئرمین ماؤ کا سونے سے بنا مجسمہ گرا دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء)چین میں چیئر مین ماؤ کا سونے سے بنا مجسمہ گرا دیا گیا ہے۔ اس مجسمے کی تعمیر کو ایک ماہ بھی مکمل نہیں ہوا کہ تھا کہ اسے گرا دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس مجسمے کو بنانے کے لیےاجازت نہیں لی گئی تھی۔ 120فٹ اونچے مجسمے پر30 لاکھ یوان ( 314000 پاؤنڈ) لاگت آئی تھی اور اسے مکمل ہونے میں 9 ماہ لگے تھے۔

(جاری ہے)

چین کے پیپلز ڈیلی کے مطابق مقامی حکام نے اس عظیم یادگار کی منظوری نہیں دی، جس کے باعث اسے گرا دیا گیا۔

ایک مقامی شخص نے گارجین کو بتایا کہ میں نے سنا ہے کہ اس مجسمے نے مقامی کسان کی زمین گھیری ہوئی تھی۔ اس مجسمے کو بنانے کے لیے تمام اخراجات سرمایہ داروں کےا یک گروپ نے برداشت کیے تھے۔ سٹیل سے بنے اس مجسمے پر سونے کا پانی چڑھایا گیا تھا۔ چین کے بابائے قوم کا یہ مجسمہ ہینان صوبے کے ژوشیگانگ گاؤں میں بنایا گیا تھا۔