بھارت کی پاکستان کیساتھ سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہونے کی تردید

پیر 11 جنوری 2016 11:03

بھارت کی پاکستان کیساتھ سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہونے کی تردید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2016ء)بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخی کی تردید کر دی ۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے اجیت دوول کے حوالے سے مذاکرات کی منسوخی کا دعویٰ کیا تھا ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کی منسوخی کی تردید کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اجیت دوول کا کہنا ہے انہوں نے مذاکرات کی منسوخی سے متعلق کوئی انٹرویو نہیں دیا ۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے اجیت دووال کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ جب تک پاکستان پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا اور بھارت پاکستان کے ان اقدامات سے مطمئن نہیں ہوتا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی امن مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔ پاکستان اور بھارت کی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات 15 جنوری کو شیڈول ہیں ۔