اطالوی کمپنی نے مسلمان خواتین کیلئے فیشن ایبل عبایا کولیکشن جاری کردی

پیر 11 جنوری 2016 11:34

اطالوی کمپنی نے مسلمان خواتین کیلئے فیشن ایبل عبایا کولیکشن جاری کردی

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) اطالوی کمپنی ڈولچے اینڈ گبانا نے مسلمان خواتین کیئے اپنی عبایا کولیکشن متعارف کروا دی ہے۔ کمپنی کے ڈیزائن کردہ عبایا مشرق وسطی ممالک کے اہم شہروں کے علاوہ بعض یورپی شہروں میں بھی دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

اطالوی کمپنی پرامید ہے کہ مشرق وسطیٰ کی اشرافیہ کیساتھ ساتھ دوسرے لوگ بھی ان کے ڈیزائن کردہ عبایا کو پسند کرینگے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق ماضی میں چین، برازیل، جاپان اور میکسیکو کی خواتین کے مقامی پہناؤوں کے تناظر میں جدید تراش خراش کے لباس متعارف کروائے گئے تھے اور عبایا لائن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔