قومی خواتین کبڈی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،رانا سرور

پیر 11 جنوری 2016 11:41

قومی خواتین کبڈی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،رانا ..

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی خواتین کبڈی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سیف گیمز آئندہ ماہ 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ ٹیم کی ایران روانگی سے قبل اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی خواتین ٹیم کی کھلاڑی ایک ہفتہ تک ایران میں تربیت حاصل کریں گی، جس سے ان کھلاڑیوں کی تربیت میں فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ سیف گیمز میں قومی خواتین ٹیم پہلی بار شرکت کر رہی ہے اور ٹیم کا تربیتی کیمپ گذشتہ دو ماہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام لیاقت جمنازیم میں جاری تھا ان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بادشاہ گل تربیت دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ملک بھر سے 25 خواتین کھلاڑی شرکت کی، جن میں فاطمہ ساہی، خدیجہ انجم، شانزہ ساہی، صاعقہ ساہی، منتیٰ خان، عالیہ بشیر، قافیہ خان، سائرہ سعید، خزیمہ سعید، رومینہ امجد، ماریہ گل، فرزانہ انجم، زوبیہ شہناز، وفا دل، نورجٹ، عروسہ،کنول مشرف، مصباح افضال، فوزیہ سعید، تنزیلہ جان، صباحناز، رابعہ یاسین، سمیرااعظم، سونیا صدف گجر، مبین محمد اور مصباح نذیر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی اور اب ایک ہفتے کیلئے ایرن میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔ رانا سرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ منتخب ٹیم سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :