ویمن آن وہیلز پراجیکٹ ، لاہور میں خواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 11:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : لاہور میں خواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت خواتین میں موٹر سائیکل چلانے سے متعلق آگاہی سیشن ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اسپیشل مانٹیرنگ سیل کے ویمن آن وہیلزپراجیکٹ کے زیر اہتمام کیا گیا ۔

سرکاری سرپرستی میں پہلی مرتبہ 60 لڑکیوں کے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کی خودمختاری منصوبے کے تحت اب لاہور کی سڑکوں پر لڑکیاں موٹرسائیکلیں چلائیں گی، پہلے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ایوانٍ اقبال سے موٹرسائیکل ریلی نکالی۔ اس موقع پر مہمانٍ خصوصی صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین اور قومی و صوبائی اسمبلی کی خواتین ارکان بھی ریلی میں شریک تھیں۔

صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین کا کہنا تھا کہ مارچ میں صوبائی حکومت ایک ہزار لڑکیوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کرے گی۔ریلی کی شرکاء نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرتی ترقی میں خواتین کے فعال کردار کیلئےحکومت کی جانب شروع کیے گئے ایسے منصوبوں کی حمایت کریں ، تاکہ خواتین بھی معاشرتی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

متعلقہ عنوان :