گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 15 جنوری کو کھیلا جائے گا

پیر 11 جنوری 2016 11:45

گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 15 جنوری کو کھیلا ..

آکلینڈ ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی شاہین شاہد آفریدی کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 17 جنوری کو ہیملٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 25 جنوری کو ہوگا، یہ میچ ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 28 جنوری کو نیپئر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی انجام دیں گے۔