بہاولپور : دنیا کے کم عمر طویل قامت شخص کی خواہشات بھی قد جتنی بڑی

ریحام خان اور میرا کو شادی کی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 12:00

بہاولپور : دنیا کے کم عمر طویل قامت شخص کی خواہشات بھی قد جتنی بڑی

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : بہاولپور کے رہائشی دنیا کے کم عمر طویل قامت نوجوان حق نواز کی خواہشات بھی اپنے قد جتنی ہی بڑی ہیں۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حق نواز کا کہنا تھا کہ میں سنگل ہوں اور ریحام خان یا فلمسٹار میرا سے شادی کا خواہشمند ہوں۔ حق نواز نے بتایا کہ میرے ایک سوٹ پر 14 میٹر کپڑا لگتا ہے جس کی سلوائی درزی منہ مانگی وصول کرتے ہیں۔ حق نواز نے بتایا کہ وہ ایک وقت میں 10 سے زائد روٹیاں کھانے کا عادی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حق نواز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا علاج کروائیں اور اس کو نوکری بھی مہیا کریں۔

متعلقہ عنوان :