ایان علی پاسپورٹ حوالگی مقدمے کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

پیر 11 جنوری 2016 12:11

ایان علی پاسپورٹ حوالگی مقدمے کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کیخلاف دائر مقدمے کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔پیر کے روز جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی کسٹم کے وکیل فرحت عباس لودھی کی مسلسل عدم حاضری پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوئے تو عدالت مقدمہ خارج کردے گی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر عدالت کے دائرہ اختیار اور کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے بارے اس پر بحث ہوگی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جب کیس کی سماعت ہوئی تو ماڈل ایان علی کی جانب سے ایڈووکیٹ ناصر عباس پیش ہوئے جبکہ کسٹم کے پراسکیوٹر فرحت عباس لودھی پیش نہ ہوسکے اس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوئے تو کیس خارج کردیا جائے گا یاد رہے کہ کسٹم عدالت راولپنڈی نے ماڈل آیان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا جس کیخلاف کسٹم حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ آیان علی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور تفتیش کیلئے پاسپورٹ انتہائی اہم ہے

متعلقہ عنوان :