افضل گورو کے بیٹے نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے،میٹرک میں اے ون گریڈحاصل کرلیا
پیر 11 جنوری 2016 12:13
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء)بھارت میں عدالتی قتل کا نشانہ بننے والے کشمیری رہنما افضل گورو کے بیٹے غالب نے کامیابی کا پرچم لہرایا، دسویں جماعت میں 500میں سے474نمبر حاصل کرکے جموں وکشمیر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق افضل گورو کے بیٹے غالب گورو نے دسویں جماعت یعنی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، غالب گورو نے جموں کشمیر بورڈ کے امتحان میں 500 میں سے 474 نمبر حاصل کیے جو کہ 94.8 فی صد بنتے ہیں۔
امتحانی نتائج کے مطابق غالب گورو کو تمام پانچ موضوعات میں ’اے ون‘ گریڈ ملے ہیں۔غالب کے والد افضل گورو کو بھارتی پارلیمان پر حملے کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اس جرم کے لیے انھیں 9 فروری 2013 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر اس بات کی تعریف کی جا رہی ہے کہ غالب گورو نے مشکل حالات کے باوجود دل جمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور اچھے نمبر حاصل کیے۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے نام والے ٹوئٹر ہینڈل سے میٹرک میں کامیاب ہونے والے تمام بچوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔انھوں نے لکھا کہ’میٹرک کے امتحانات میں جنھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انھیں مبارک باد، بطور خاص شہید افضل گورو کے بیٹے غالب کے لیے جنھوں نے 94 فی صد نمبر حاصل کیے۔ انھیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.