ڈی ایچ اے فراڈ کیس، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تحقیقات کیلئے گرین سگنل
پیر 11 جنوری 2016 12:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں ملوث سابق فوجی افسران اور سویلین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع کے مطابق 6 ماہ قبل سامنے آنے والے 62 ارب کے ڈی ایچ اے فراڈ کیس کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ہے۔نیب کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو گزشتہ سال جولائی میں پیغام بھجوایا کہ ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے اور جو کوئی بھی اس میں ملوث پایا جائے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض، سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائیوں اور چند ڈی ایچ اے عہدیداران کے خلاف نیب پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کرچکی ہے، جبکہ اب روات کے قریب ڈی ایچ اے ویلی کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا، تاہم یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ ڈی ایچ اے نے معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب میں باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی تھی۔
واضح رہے کہ ڈی ایچ اے میں فراڈ کی تحقیقات کے لیے ستمبر 2010 میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد طارق کمال کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے ویلی جس زمین پر قائم کی گئی ہے وہ مجوزہ دادھوچہ ڈیم کی تعمیر کے لیے مختص کی گئی تھی۔13 جون 2011 کو الزام کی تصدیق کے بعد نیب نے 3 جولائی 2012 کو تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔بریگیڈیئر(ر) امجد پرویز کیانی نے تمام معاملے کے حوالے سے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا اپنے بھائیوں کے اقدامات اور کاروباری مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی کامران کیانی، جو ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے فراڈ کیس کے ملزم ہیں، ڈی ایچ اے لاہور اور ایڈن پرائیوٹ کے مشترکہ منصوبے میں پارٹنر نہیں تھے، اور نہ ہی انہوں نے ایڈن سٹی کے حق میں دونوں پارٹیز کے درمیان ڈیل میں کوئی کردار ادا کیا۔امجد پرویز کیانی نے مزید کہا کہ کامران کیانی کا 2009 میں ڈی ایچ اے اسلام آباد اور ایلیشیم کمپنی کے درمیان طے پانے والے مشترکہ منصوبے سے بھی کوئی تعلق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.