انضمام الحق کی قیادت میں افغان ٹیم کی ون ڈے کے بعد ٹی 20میں بھی شاندار فتح

پیر 11 جنوری 2016 12:18

انضمام الحق کی قیادت میں افغان ٹیم کی ون ڈے کے بعد ٹی 20میں بھی شاندار ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء)افغانستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 81 رنز سے ہرا کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر انہوں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے، افغان اوپنرمحمد شہزاد نے چھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنرمساکڈزا نے 63 رنز بنائے مگر انکے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ کھیلے گئے اس میچ میں محمد شہزاد کو بہترین کارگردگی پرمین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔