بلیوں کے قاتل کی گرفتاری پرساڑھے سات لاکھ روپے انعام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 11 جنوری 2016 12:26

بلیوں کے قاتل کی گرفتاری پرساڑھے سات لاکھ روپے انعام

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2016ء) جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے بلیوں کے قاتل کی گرفتاری پر 5 ہزار پاؤنڈ(تقریباً7لاکھ62ہزارروپے) انعام کا اعلان کیا ہے۔ کرویڈون کیٹ کلر کے نام سے مشہور بلیوں کا قاتل پچھلے 2سالوں کے دوران کرویڈون، جنوبی لندن میں 30 بلیوں کا قتل کر چکا ہے۔حالیہ مہینوں میں تو اس قاتل نے سات بلیوں کے سر کاٹ کر یا اُن کے پیٹ چیر کر ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز(پی ای ٹی اے) نے قاتل کی گرفتاری کے لیے 2ہزار پاؤنڈ کے انعام کا اعلان کیا تھا مگر جب کچھ اور گھرانوں نے اپنی پالتو بلیوں کو زخمی حالت میں دیکھا تو قاتل کی جلد گرفتاری کے لیے انعام کی رقم دوگنا سے بھی زیادہ کر دی۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو گھروں میں رکھ کر اُن پر کڑی نظر رکھیں۔