ائیر پورٹ کے قریب گھر پر دستی بم حملہ ، حملہ آور ائرپورٹ رن وے پر حملہ کرنا چاہتے تھے، ناکامی پر دستی بم سے حملہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 12:35

ائیر پورٹ کے قریب گھر پر دستی بم حملہ ، حملہ آور ائرپورٹ رن وے پر حملہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء): علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور عسکری 10کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ کے رن وے پر جانا چاہتے تھے لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یادرہے کہ لاہور ائیر پورٹ کو کافی عرصہ سے تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔