ویک اینڈ قانون کی خلاف ورزی پر متعلقہ کمپنیوں پر100,000سعودی ریال جُرمانہ عائد کرنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 12:40

ویک اینڈ قانون کی خلاف ورزی پر متعلقہ کمپنیوں پر100,000سعودی ریال جُرمانہ ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء): سعودی حکومت نے ویک اینڈ رول کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو جُرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایسی کمپنیاں جو ویک اینڈ کو بھی ملازمین کی سالانہ چھٹیوں میں شامل کرتی ہیں انہیں ایک لاکھ سعودی ریال تک کا جُرمانہ بھرنا پڑے گا۔ وزارت لیبر کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی لیبر لاءکے مطابق ویک اینڈ کی چھٹیوں کو ملازمین کی سالانہ چھٹیوں میں نہیں گنا جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت لیبر کی جانب سے متعدد ایسے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جہاں ملازمین کے حقوق غصب کیے جاتے ہیں، متعدد کمپنیاں ویک اینڈ کو بھی سالانہ چھٹیوں میں ہی گنتی ہیں جو کہ سعودی لیبر قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ ویک اینڈ کی تعطیلات سرکاری چھٹیوں میں شمار ہوتی ہیں جن کے ضمن میں تنخواہ کی بھی کٹوتی نہیں کی جاتی ۔

(جاری ہے)

کسی بھی کمپنی کو ملازمین کی ویک اینڈ کی تعطیلات ختم کرنے یا ویک اینڈ تعطیلات کو وجہ بنا کر تنخواہ کاٹنے کی اہل نہیں ہے۔

ذارئع کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی پر جُرمانہ کے ساتھ ساتھ انتظامی سزا بھی دی جا سکتی ہے تاہم وزارت لیبر کو سزا بڑھانے کا پورا اختیارحاصل ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کو جُرمانے کی ادائیگی کے لیے ڈیڈ لائن دی جائے گی اور جُرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں جُرمانہ کی رقم بڑھا سی جائے گی۔ جبکہ کچھ کیسز میں وزارت لیبر کے پاس مکمل اختیار ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی کو تیس دن کے لیے بند کر دیں۔ اور اگر خلاف ورزی دہرائی گئی تو وزارت لیبر کو کمپنی بند کرنے کا بھی پورا اختیار ہے۔