شام میں 42 ہزار افراد بغیر خوراک کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں: اقوام متحدہ

پیر 11 جنوری 2016 12:51

شام میں 42 ہزار افراد بغیر خوراک کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں: اقوام ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں دمشق کے باہری علاقوں میں تقریبا چار لاکھ افراد محصور ہیں جبکہ بیالیس ہزار افراد بغیر خوراک کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔شامی حکومت کی جانب سے مدایا قصبے میں خوراک کی فراہمی پر رضا مندی کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے غذائی امداد کی تیاری جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام بارئے خوراک کے مطابق شام کی 45 لاکھ آبادی میں سے چار لاکھ افراد حکومت مخالف باغیوں کے زیر محاصرہ علاقوں میں مقیم ہیں جبکہ مدایا میں تقریبا بیالیس ہزار سے زائد افراد خوراک نہ ہونے کے باعث گھاس اور مٹی کھانے پر مجبور ہیں۔یہ افراد اقوام متحدہ کی جانب سے غذائی امداد کے شدت سے منتظر ہیں ، عالمی تنظٰم ڈاکٹرز ود آوٴٹ بارڈرز کے مطابق 23 افراد بھوک سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :