آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20رینکنگ جاری

پیر 11 جنوری 2016 12:56

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20رینکنگ جاری

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ٹی20 رینکنگ میں سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک اچھی ٹیم تصور کی جانے والی پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے باعث عالمی چیمپئن سری لنکا پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا اور وہ تیسرے نمبر پر آگئی۔

(جاری ہے)

سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ویسٹ انڈیز نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کا رینکنگ میں چوتھا، جنوبی افریقہ کا پانچواں اور نیوزی لینڈ کا چھٹا نمبر ہے۔قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم آٹھویں افغانستان نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف پندرہ جنوری سے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔گرین شرٹس سیریز میں کلین سوئپ کرکے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔