متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی ، ویزا تبدیلی کے چارجز کیا ہیں؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 13:14

متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی ، ویزا تبدیلی کے چارجز ..

متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء): وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وزٹ ویزا ہولڈر افراد کو متحدہ عرب امارات سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وزٹ ویزا کے حامل افراد اپنا ویزا اسٹیٹس کسی بھی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔وزٹ ویزا کی نوعیت کو تبدیل کرنے کے لیے درخواستیں منظور شدہ دفاتر میں ہی مکمل کی جا سکتی ہیں جس کے بعد انہیں درخواست کنندہ کے پاسپورٹ کے ساتھ ہی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) میں جمع کروایا جائے گا۔

مختلف قسم کے ویزوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
ٹرانزٹ ویزا کے لیے فیس 165درہم ہے ، تیس دن کے شارٹ ویزا کے لیے انشورنس سمیت ویزا فیس 370 درہم ہے جسے مزید دو مختلف کیٹگریز میں ڈالا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کے لئے فیس 1000درہم جبکہ سیکنڈ ڈگری رشتہ داروں کے لیے 2000درہم ہے۔ اسی طرح نوے روز کے ویزا کی فیس 700درہم ہے جبکہ فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کے لئے فیس 1000درہم جبکہ سیکنڈ ڈگری رشتہ داروں کے لیے 2000درہم ہے۔

طبی امداد کے لیے انٹری پرمٹس سنگل وزٹ کے لیے 700درہم جبکہ متعدد وزٹس کے لیے 1550درہم ہے۔ کام کے سلسلے میںچودہ روزہ انٹری پرمٹس کی فیس370درہم جبکہ نوے روز کے لیے 1320درہم ہے۔ دو سال کے لیے امارات میں کام کرنے کے انٹری پرمٹ کی فیس 350درہم جبکہ تین سال کے پرمٹ کے لیے 470درہم فیس مقرر کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیںدو سالہ رہائشی پرمٹ کی فیس 470درہم جبکہ تین سال کے لیے 370درہم فیس مقرر کی گئی ہے۔