ڈائریکٹر اے حفیظ نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف

پیر 11 جنوری 2016 13:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر اے حفیظ نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ، سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد عنقریب فلم کی کاسٹ فائنل کر لی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے کامیاب ترین ڈرامہ ڈائریکٹر اے حفیظ نے اپنی نئی فلم بنانے کے لئے پروجیکٹ پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کا سکرپٹ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ کا مرحلہ آئندہ چند وز میں فائنل ہو جائیگا ۔

اے حفیظ کی نئی فلم میں ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کروائے جائیں گے ۔ یہ ہدایتکار اے حفیظ کی دوسری فلم ہو گی اس سے قبل وہ ” دل تیرے نام “ کے نام سے ایک فلم مکمل کر چکے ہیں جس کی کاسٹ میں احمد بٹ ، آمنہ ملک ، یاسمین ملک ، راحیلہ آغا ، فردوس جمال ، علی عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہے ۔ مذکورہ فلم رواں سال میں ریلیز کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :