ماں بننے کے بعد زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے‘ سلمیٰ ہائیک

پیر 11 جنوری 2016 13:38

ماں بننے کے بعد زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے‘ سلمیٰ ہائیک

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دیتی ہوں اور اسی وجہ سے اپنا وزن کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔

(جاری ہے)

دو ستمبر 1966 کو میکسیکو میں پیدا ہونیوالی اداکارہ سلمیٰ ہائیک کو بالی وڈ کی فلم ”فریدہ“ میں بہترین کردار نگاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

سلمیٰ کی والدہ ایک اوپرا سنگر تھین جبکہ انکے والد ایک آئل کمپنی کے ایگزیکٹو تھے۔ سلمیٰ نے فن اداکاری سیکھنے کیلئے 1991ء میں امریکہ کا رخ کیا۔ 1997ء میں ریلیز ہونیوالی فلم ”فولس رش“ کے بعد انکا شمار دیکھتے ہی دیکھتے ہالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونا شروع ہو گیا