مشکل کردار ادا کرنا پسند ہے‘ تبو

پیر 11 جنوری 2016 13:42

مشکل کردار ادا کرنا پسند ہے‘ تبو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ مجھے مشکل کردار ادا کرنا پسند ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت فلم ”فتور“ کر رہی ہوں اور اس میں بیگم کا کردار ادا کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھر بسانے کا وقت ہوتا ہے میں نے زندگی میں ایک شخص کو کھویا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں مرد کے انے سے تبدیلیاں آتی ہیں جس سے محبت ہوتی ہے اس کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اداکارائیں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جس کی وجہ سے سینئر اداکاراؤں کی مانگ میں کمی آئی ہے۔