”راک آن ٹو“ شیلونگ کی ثقافت اور علاقائی مسائل بارے میں ہے،فرحان اختر

پیر 11 جنوری 2016 13:49

”راک آن ٹو“ شیلونگ کی ثقافت اور علاقائی مسائل بارے میں ہے،فرحان اختر

ممبئی۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکا فرحان اختر نے کہا ہے کہ انکی نئی فلم”راک آن ٹو“ میں ملک کے شمال مغربی علاقائی تنازعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نے کہا کہ فلم کی عکسبندی شیلونگ میں جاری ہے اور یہ فلم اس علاقے کی ثقافت اور علاقائی مسائل اورموسیقی کے بارے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم میں شمال مشرقی موسیقی کو اجاگر کرے گی۔انہوں نے کہا انہیں بڑی خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور، فرحان اختر اور ارجن رام پال شامل ہیں۔