وہ سنسنی خیز میچ جس نے دنیائے کرکٹ میں فکسنگ کی وباء کی آمد کا باقاعدہ اعلان کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2016 13:50

وہ سنسنی خیز میچ جس نے دنیائے کرکٹ میں فکسنگ کی وباء کی آمد کا باقاعدہ ..

سنچورین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) کرکٹ میچز کا فکس ہونا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہ گئی ہے اور ٹی ٹونٹی لیگز کے آنے پر دنیائے کرکٹ میں فکسنگ اب وبا ء کی طرح پھیل گئی ہے ، آج سے سے 15سال قبل جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین سنچورین میں کھیلا گیا میچ میں جنوبی افریقہ کو رضاکارانہ طور پر اننگز ڈکلیئر کرنا مہنگا پڑ گیا اور مقابلہ دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کی جیت پر ختم ہوا تھا تاہم کچھ ماہ بعد پروٹیز کپتان ہنسی کرونیے نے میچ فکس کرنے کا انکشاف کرکے کرکٹ ماہرین اور شائقین کو دھچکا پہنچایا جس کا خمیازہ انہیں تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی صورت میں بھگتنا پڑا ۔

14سے 18جون 2000ء کے درمیان کھیلے گئے مذکورہ میچ کے خاص بات یہ تھی کہ یہ تاریخ کا وہ واحد میچ رہا جس میں دونوں ٹیموں نے 1،1مرتبہ بغیر بلے بازی کیے اننگز ڈکلیئر کی تھیں تاکہ میچ کو دلچسپ بنایا جاسکے ،جنوبی افریقہ یہ سیریز 2-0سے پہلے ہی اپنے نام کرچکا تھا اور آخری میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹیں کھو کر 155رنز بنا چکا تھا جب بارش نے میچ روک دیا ۔

(جاری ہے)

میچ کا دوسرا ، تیسرا اور چوتھا دن بارش کی نظر ہوگیا اور ڈرا یقینی نظر آنے لگا تاہم اس موقع پر اس وقت کے پروٹیز کپتان ہنسی کرونیے نے حیرت انگیز طور پر برطانوی قائد ناصر حسین کو پیشکش کی کہ اگر وہ چاہیں تو اس میچ کا نتیجہ نکالنے کے لیے انگلینڈ کو 73اوورز میں 270رنز کا ہدف دیا جاسکتا ہے ، ناصر حسین کو مسلسل بارش کے سبب پچ کے برتاؤ پر یقین نہ تھی اور انہوں نے اس وقت ڈیل قبول نہ کی تاہم جب شان پولاک اور لارنس کلوزنر نے 40منٹ بغیرکسی دقت کے بلے باز ی تو ناصر حسین نے پروٹیز قائد کو ڈیل کرنے کا پیغام پہنچایا اور طے پایا کہ انگلینڈ کو جیت کے لیے 76اوورز میں 245رنز ہدف ملے گا ، افریقی اننگز کے 72ویں اوور کی آخری گیند پر چوکے نے انگلینڈ کا ہدف 249کر دیا اور جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز 248رنز 8کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی جس کے بعد انگلینڈ نے اپنی اننگز بغیر گیند کھیلے ڈکلیئر کی اور جنوبی افریقہ نے بھی اپنی دوسری اننگز فورفیٹ کرکے برطانیہ کو جیت کے لیے 249رنز کا ہدف دیا ، ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر انگلینڈ کی ٹیم 102رنز پر 4وکٹیں کھو چکی تھی تاہم اس موقع پر نوجوان بلے باز مائیکل وان نے وکٹ کیپر ایلک سٹیورٹ کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لیے 126رنز جوڑ کو انگلینڈ کو فتح سے محض 21رن دور لاکھڑا کیا ، اس موقع پر ایلک سٹیورٹ ہمت ہار گئے جس کے فوری بعد انگلینڈ نے240تک پہنچتے پہنچتے مزید 3وکٹیں کھو دیں اوراب جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 2وکٹیں اور انگلینڈ کو 9رنز درکار تھے ۔

فاسٹ باؤلر ڈیرن گف نے ساتھی کھلاڑی سلور ووڈ کے ساتھ 11قیمتی رنز سکور کر کے میچ ختم ہونے سے محض 5گیندیں قبل انگلینڈ کی نیا پار لگا دی ،مائیکل وان کو 108گیندوں پر 69کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اس میچ کے 5ماہ بعد جنوبی افریقی کپتان ہنسی کرونیئے نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مذکورہ میچ کو فکس کیا تھا کیوں کہ انہیں چند بکیز کی جانب سے ہدایات ملی تھیں کہ ہر حال میں اس میچ کو نتیجہ خیز بنانا ہے ۔ دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کو ئی میچ فکس ہونے کے مصدقہ ثبوت سامنے آئے جس کی روشنی میں ہنسی کرونیئے پر تاحیات کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :