پاسپورٹ کی وصولی کیلئے آپ کسی بھی کورئیر سروس مثلاً ایم آر ڈبلیو، یا ڈی ایچ ایل وغیرہ کی خدمات دو طرفہ کوریئرچارجزکی ادائیگی کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں

پیر 11 جنوری 2016 14:08

پاسپورٹ کی وصولی کیلئے آپ کسی بھی کورئیر سروس مثلاً ایم آر ڈبلیو، یا ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2016ء)پاسپورٹ کی وصولی کیلئے آپ کسی بھی کورئیر سروس مثلاً ایم آر ڈبلیو، یا ڈی ایچ ایل وغیرہ کی خدمات دو طرفہ کوریئرچارجزکی ادائیگی کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ :
1۔ سب سے پہلے اس بات کو کنفرم کر لیں کہ آپ کا پاسپورٹ پاکستان سے تیار ہو کر آگیا ہے اور اس کا ٹوکن نمبر قونصلیٹ کے فیس بک پیج پر پوسٹ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


2۔ اپنا اصل ٹوکن اور پرانا پاسپورٹ متعلقہ کوریئر سروس کے حوالے کرکے انہیں ہدایت کردیں کہ وہ آپ کا نیا پاسپورٹ قونصلیٹ سے صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان وصول کرکے آپ کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچا دے۔
3۔ اگر گمشدہ پاسپورٹ کا کیس ہے تو اصل ٹوکن کے ساتھ پاسپورٹ گمشدگی کی رپورٹ کی کاپی ساتھ بھیجیں۔
اس طرح آپ کو پاسپورٹ کی وصولی کیلئے قونصلیٹ آنے اور انتظارکی زحمت اٹھانی نہیں پڑے گی۔