جاپان کا ایک ایسا اسٹیشن ، جہاں محض ایک لڑکی کے لیے ٹرین آتی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 14:16

جاپان کا ایک ایسا اسٹیشن ، جہاں محض ایک لڑکی کے لیے ٹرین آتی ہے

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء): جاپان میں ایک ایسا ریلوے اسٹیشن ہے جہاں ٹرین صرف ایک لڑکی کے لیے آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے جاپان کے کامی شیراتکی سٹیشن پر محض ایک لڑکی ہی انتظار کرتی ہے۔ ایک ہائی سکول لڑکی کو اپنی کلاس پڑھنے کے لئے ٹرین دن میں صرف دو دفعہ چلتی ہے، جاپان ریلوے نے اس کم سن بچی کی پڑھائی کے لیے یہ فیصلہ تین سال قبل لیا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت کامی شیراتکی سٹیشن اپنے دور افتادہ روٹ کی وجہ سے نقصان میں تھا اور سامان کی ترسیل بھی بند تھی۔ جاپان ریلوے نے اس اسٹیشن کو بند کرنے کا سوچا لیکن تب ہی ان کو معلوم ہوا کہ ایک بچی ابھی بھی اس سٹیشن کو ہائی سکول جانے کے لئے روزانہ استعمال کر رہی ہے جس کے بعد جاپان ریلوے نے اس وقت تک سٹیشن کے چلتے رہنا کا فیصلہ کیا جب تک کہ وہ لڑکی وہاں سے گریجویشن نہ کر لے ۔ ریلوے کمپنی نے ٹرین کا وقت لڑکی کے سکول آنے جانے کے اوقات کے مطابق کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نامعلوم لڑکی مارچ میں گریجویشن کر لے گی اور پھر اس اسٹیشن کو بالآخر بند کر دیا جائے گا۔